Monday, 4 June 2018

, isam mosofZameer-e-sifti Isam sift ضمیر صفتی اسم صفت اسم موصوف

ضمیر صفتی
ضمیر صفتی وہ اسم ہے جسمیں ضمیر کسی اسم کے ساتھ واقع ہوا ہو۔جیسے مجھ ناچیز کو بھی یاد رکھیں۔اس عقلمند انسان کو کیا ہوگیا۔ان مثالوں میں مجھ اور اس ضمائر صفتی ہیں۔
چونکہ یہ الفاظ صفت کا کام دیتے ہیں اسلیے انہیں ضمائر صفتی کہتے ہیں۔کبھی کبھی ایسا ویسا جیسا جتنا کتنا بھی ضمائر صفتی ہیں۔
اسم صفت
وہ اسم ہے جس سے کسی چیز کی خصوصیت معلوم ہو۔ جس سے کسی چیز کی اچھائی یا برائی معلوم ہو۔جیسے سچا، جھوٹا ، ٹھنڈا، گرم
اسم موصوف: 
جس اسم کی صفت بیان کی جائے اسے اسم موصوف کہتے ہیں۔جیسے سچا آدمی،جھوٹا  لڑکا،ٹھنڈا پانی ، گرم روٹی، 
ان مثالوں میں آدمی، لڑکا،پانی اور روٹی اسم موصوف ہیں۔

, isam mosofZameer-e-sifti Isam sift ضمیر صفتی اسم صفت اسم موصوف

No comments:

Post a Comment

Give comments here.