Sunday, 27 March 2016

اسم علم کی اقسام

اسم علم کی مندرجہ ذیل پانچ اقسام ہیں۔

عرف

: وہ نام جو پیار یا حقارت کی وجہ سے مشہور ہو۔ جیسے موٹو، شیدا وغیرہ۔

خطاب

: وہ اعزازی نام ہے جو حکومت کی طرف سے خدمات کے اعتراف میں دیا جائے۔ جیسے شمس العلما، نواب، سر وغیرہ۔

لقب

: وہ نام جو کسی خاص وصف کی وجہ سے مشہور ہو جائے۔ جیسے ابوبکر صدیق میں صدیق۔

کنیت

: وہ نام جو کسی رشتہ دار کے تعلق سے پکارا جائے جیسے ابو القاسم، دختِ نیر وغیرہ۔

تخلص

: وہ مختصر نام جو شاعر اپنے اصل نام کی جگہ استعمال کرتے ہیں۔ مثلا میر، حالی، داغ وغیرہ۔

isam alm ki iqsam

6 comments:

Give comments here.