اسم ذات کی مندرجہ ذیل پانچ اقسام ہیں۔
اسم مصغر
اسم مکبر
اسم ظرف
اسم آلہ
اسم صوت
اسم مصغر
اسم مصغر وہ اسم ہے جو کسی چیز کی چھوٹائی کو ظاہر
کرے۔
جیسے صندوقچی
اسم مکبر
وہ اسم ہے جو کسی اسم کی بڑائی کوظاہر کرے۔ جیسے پگڑ،
مہاراجہ
اسم ظرف
وہ اسم جس میں جگہ یا وقت کے معنی پائے
جائیں۔
اسم ظرف کی دو اقسام ہیں۔
اسم ظرف
زماں
وہ اسم جس میں زمانے یا وقت کا ذکر ہو۔ جیسے صبح، دن،
رات
اسم ظرف
مکاں
وہ اسم ہے جس میں جگہ یا مقام کا ذکر ہو۔
جیسے باغ ، مدرسہ، مندر، آبشار
ان میں سے ہر ایک کی دو دو قسمیں ہیں۔
ظرفِ مکان
محدود
ظرفِ مکان غیر
محدود
ظرفِ زمان
محدود
ظرفِ زمان غیر
محدود
اسم آلہ
وہ اسم ہے جس میں اوزار کے معنی پائے جائیں۔ جیسے خنجر
یا تلوار
اسم صوت
وہ اسم ہے جس میں کسی کی آواز ظاہر ہو جیسے ککڑوں کوں،
کائیں کائیں، تڑاق تڑاق۔
Good
ReplyDelete