Sunday, 10 February 2019

muhawra ray zay say

محاورات

                       محاورات" ر" اور "ز "سے
رنگ رلیاں منانا: عیش و عیشرت میں وقت بسر کرنا: جو قوم رنگ رلیاں منانے میں لگ جاتی ہے۔وہ ذیادہ دیر تک زندہ نہیں  رہ سکتی۔
رال ٹپکنا :لالچ پیدا ہونا :پکے ہو ئے آم دیکھ کر لطیف کی رال ٹپکنے لگی۔
رونگٹے کھڑے ہونا: ڈرنا ۔کانپنا: جنگ کی تباہ کاریوں  کا حال سُن کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔
رائی کا پہاڑ بنانا :چھوٹی سی بات کا بتنگڑ بنانا :اخباری نامہ نگار عام طور پر رائی کا پہاڑبنا دیتے ہیں۔
رفو چکر ہونا :بھاگ جانا :چور مسافر کی گٹھڑی اُٹھا رفو چکر ہو گیا۔
ذمین و آسمان کے کے قلابے  ملانا :چالاکی یا، لاف زنی کرنا: کلیم کی عادت ہے کہ ذمین و آسمان کے قلابے ملاتا رہتا، ہے۔

muhawra ray zay say

rang raliyan manana muhawra , ral tapakna muhawra , rongthay kharay hona muhawra , rai ka pahar bnana muhawra , rafu chakr ho jana muhawra , zameen o asman kay qalabay milana muhawra ,
رنگ رلیاں منانا، رال ٹپکنا، رونگٹھے کھڑے ہونا،رائی کا پہاڑ بنانا، رفو چکر ہونا، زمین و آسمان کے قلابے ملانا،
زخموں پر نمک چھڑکنا: دُکھی کو اور ستانا :میں پہلے ہی بڑا دُکھی ہوں میرے زخموں پر نمک چھڑکنے کی کوشش نہ کرو۔
زندہ درگور کرنا: بہت دُکھی ہونا: جوان بیٹے کی موت سےباپ زندہ درگور ہوگیا۔
زبان درازی کرنا :گالی دینا :زبان درازی کرنا شریفوں کا کام نہیں
:زہر اُگلنا :دُکھ دینے کی باتیں کرہے
جموّں ریڈیو  اکثرپاکستان کے خلاف ذہر اُگلتا رہتا ہے۔
:ذہر کے سے گھونٹ پینا: بے بسی پر صبر کرگیا۔
جھے شوکت کی باتوں پر غصہ تو بہت آیا مگر میں ذہر کے سے گھونٹ پی کر رہ گیا۔
زمین  میں گڑ جانا :شرمندہ ہو نا :جب باپ نے بیٹے کی چوری کا حال سُنا تو مارے شرم کے زمین میں گڑ گیا ۔
زبان زد ہونا: زبان پر جاری ہونا :اقبال کے اشعار زبان زدِ خاص  و عام ہیں۔

zakhmon par namak chirakna, zinda drgor hona, zuban darazi krna, zehr ugana, zehr ke ghont peena muhawra , zameen men gar jana muhawra , zuban zad hona muhawra ,
زخموں پر نمک چھڑکنا، زندہ درگور ہونا، زبان درازی کرنا، زہر اگلنا، زہر کے گھونٹ پینا، زمین میں گڑ جانا، زبان زد ہونا


No comments:

Post a Comment

Give comments here.