Tuesday, 26 June 2018

jins ke lehaz se ism ki iqsam muzakar monas

جنس کے لحاظ سے اسم کی اقسام
مذکر مونث
جنس کے لحاظ سے اسم کی دو اقسام ہیں۔
مذکر: ایسا اسم جو نر کے معنوں میں استعمال ہو۔ جیسے لڑکا، مرد وغیرہ
مونث: وہ اسم جو مادہ کے معنی میں استعمال ہو۔ جیسے لڑکی، عورت وغیرہ۔
تذکیروتانیث حقیقی
جاندار اسما کی تذکیر و تانیث کو حقیقی کہتے ہیں۔
کیونکہ قدرتی طور پر انمیں ہر ایک کے جوڑے موجود ہں۔
تذکیر و تانیث غیر حقیقی
غیر جاندار اسما کی تذکیر و تانیث کو غیر حقیقی کہتے ہیں
۔کیونکہ ان میں نر مادہ کا کوئی فرق نہیں ہوتا۔
how to write muzakkar in urdu, 
list of muzakkar monas

muzakar monas bnanay ke tareeqay

list of muzakar monas

insani muzakar monas

chacha chachi bhai behn

Saturday, 23 June 2018

Sift_e_adadi صفت عددی

صفت  عددی
صفت عددی وہ صفت ہے جو اپنے موصوف کے درجے یا عدد کو ظاہر کرے۔جیسے پہلا سبق، پانچواں دن، ان مثالوں میں پہلا ، پانچواں صفت عددی ہیں جبکہ سبق دن موصوف ہیں۔
اسم عددی اور صفت عددی میں فرق
اسم عدد میں مطلق تعداد مراد ہوتے ہیں۔لیکن برخلاف اسکے صفت عددی میں ترتیب کا لحاظ ہوتا ہے۔
صفت عددی کی اقسام
معین
غیر معین

sift e dadi bnanay ke tareeqey

sift e adadi ki qismen

sift e adadi ki qismain

adad ghair muaeen



Monday, 11 June 2018

ism adad

 اسم عدد کی تعریف
اسم عدد وہ اسم ہے جو تعداد کو ظاہر کرے۔جسکی تعداد ظاہر کی جائے اسے معدود کہتے ہیں۔
جیسے ایک آدمی ، دو گھوڑے ۔ اس میں آدمی اور گھوڑے معدود ہیں۔
قاعدے
اسم عدد ہمیشہ پہلے آتا ہے اور معدود بعد میں۔مگر نظم میں اسکے خلاف بھی ہو سکتا ہے۔
پانچ کے ساتھ سو یا سات آئے تو چ حذف ہو جاتا ہے جیسے پانسو۔
ism adad

ism adad

Sift-e-nisbati examples



Thursday, 7 June 2018

Isam sift ki iqsam

اسم صفت کی اقسام
اسم صفت کی مندرجہ ذیل قسمیں ہیں۔
صفت ذاتی یا صفت مشبہ
صفت نسبتی
صفت عددی
صفت مقداری
صفت ذاتی یا صفت مشبہ
وہ صفت جو کسی موصوف میں مستقل طور پر پائی جائے۔اسے صفت ذاتی یا مشبہ کہتے ہیں۔ جیسے اچھا میٹھا، کڑوا وغیرہ۔
صفت ذاتی کے درجے
تفضیل نفسی
تفضیل بعض
تفضیل کل
صفت نسبتی
صفت نسبتی وہ صفت ہے جو کسی شخص یا چیز کا دوسرے شخص سے تعلق یا نسبت ظاہر کرے۔ جیسے جگر مراد آبادی وغیرہ۔

Isam sift ki iqsam,Sift zati ke darjay, sift nisbati,






Monday, 4 June 2018

, isam mosofZameer-e-sifti Isam sift ضمیر صفتی اسم صفت اسم موصوف

ضمیر صفتی
ضمیر صفتی وہ اسم ہے جسمیں ضمیر کسی اسم کے ساتھ واقع ہوا ہو۔جیسے مجھ ناچیز کو بھی یاد رکھیں۔اس عقلمند انسان کو کیا ہوگیا۔ان مثالوں میں مجھ اور اس ضمائر صفتی ہیں۔
چونکہ یہ الفاظ صفت کا کام دیتے ہیں اسلیے انہیں ضمائر صفتی کہتے ہیں۔کبھی کبھی ایسا ویسا جیسا جتنا کتنا بھی ضمائر صفتی ہیں۔
اسم صفت
وہ اسم ہے جس سے کسی چیز کی خصوصیت معلوم ہو۔ جس سے کسی چیز کی اچھائی یا برائی معلوم ہو۔جیسے سچا، جھوٹا ، ٹھنڈا، گرم
اسم موصوف: 
جس اسم کی صفت بیان کی جائے اسے اسم موصوف کہتے ہیں۔جیسے سچا آدمی،جھوٹا  لڑکا،ٹھنڈا پانی ، گرم روٹی، 
ان مثالوں میں آدمی، لڑکا،پانی اور روٹی اسم موصوف ہیں۔

, isam mosofZameer-e-sifti Isam sift ضمیر صفتی اسم صفت اسم موصوف