Saturday 23 April 2016

Isam fail اسم فاعل

اسم فاعل وہ مشتق ہے جو کسی کام کے کرنے والے کو ظاہر کرے۔ اسکی دو قسمیں ہیں۔
اسم فاعل قیاسی
اسم فاعل سماعی
جو اسم کسی خاص قاعدے سے بنا ہو اسے اسم فاعل قیاسی کہتے ہیں۔اور جو اسم فائل جس طرح اہل زبان سے سنا گیا ہو اسی طرح استعمال ہوتا ہو اسے اسم فاعل سماعی کہتے ہیں۔
فاعل اور اسم فاعل میں فرق
 اسم فاعل یا تو مصدر سے بنا ہوتا ہے یا اسکے ساتھ کوئی علامتِ فاعلی لگی ہوتی ہے۔دوسرے لفظوں میں فعل کی نسبت سے جو نام فاعل کو دیا جائے وہ اسم فاعل ہوتا ہے۔جیسے رشید نے سبق پڑھا۔ اسمیں رشید فاعل ہے اور پڑھا 
کی نسبت سے پڑھنے والا اسم فاعل ہے۔
اسم فاعل بنانے کے قاعدے
نیچے تصویر میں دیکھیے۔
isam fail bnaney ke qaedey
Add caption

isam fail ki iqsam

isam fail aur fail men faraq


Saturday 9 April 2016

Isam Zaat ki iqsam اسم ذات کی اقسام

اسم ذات کی مندرجہ ذیل پانچ اقسام ہیں۔
 اسم مصغر
اسم مکبر
اسم ظرف
اسم آلہ
اسم صوت
اسم مصغر
اسم مصغر وہ اسم ہے جو کسی چیز کی چھوٹائی کو ظاہر کرے۔
جیسے صندوقچی
اسم مکبر
وہ اسم ہے جو کسی اسم کی بڑائی کوظاہر کرے۔ جیسے پگڑ، مہاراجہ
اسم ظرف
وہ اسم جس میں جگہ یا وقت کے معنی پائے جائیں۔
اسم ظرف کی دو اقسام ہیں۔
اسم ظرف زماں
وہ اسم جس میں زمانے یا وقت کا ذکر ہو۔ جیسے صبح، دن، رات
اسم ظرف مکاں
وہ اسم ہے جس میں جگہ یا مقام کا ذکر ہو۔
جیسے باغ ، مدرسہ، مندر، آبشار
ان میں سے ہر ایک کی دو دو قسمیں ہیں۔
ظرفِ مکان محدود
ظرفِ مکان غیر محدود
ظرفِ زمان محدود
ظرفِ زمان غیر محدود
اسم آلہ
وہ اسم ہے جس میں اوزار کے معنی پائے جائیں۔ جیسے خنجر یا تلوار
اسم صوت

وہ اسم ہے جس میں کسی کی آواز ظاہر ہو جیسے ککڑوں کوں، کائیں کائیں، تڑاق تڑاق۔




isam zat ki iqsam

isam makbar

isam zarf ki iqsam

isam aala isam sot