Saturday 12 August 2017

Zameer shakhsi iqsam aur halten ضمیر شخصی کی حالتیں اور اقسام



ضمیر شخصی :

ضمیر شخصی وہ ضمیر ہے جو کسی شخص کے لیے استعمال ہو۔جیسے طاہر بہت اچھا لڑکا ہے، وہ ہر روز صبح سویرے اٹھتا ہے، ماں باپ اسکو بہت پیار کرتے ہیں۔ ان جملوں میں وہ اور اسے ضمیر شخصی ہیں۔

ضمیر شخصی کی اقسام:

ضمیر شخصی تین طرح پر آتی ہے۔
ضمیر غائب
ضمیر حاضر یا مخاطب
ضمیر متکلم

ضمیر شخصی کی حالتیں۔

ضمیر شخصی کی تین حالتیں ہیں۔
حالتِ فائلی
حالتِ مفعولی
حالتِ اضافی۔



zameer e shaksi iqsam haliten

zameer e shaksi iqsam halatain

zameer e shaksi


Monday 2 January 2017

Isam muawza اسم معاوضہ

اسم معاوضہ وہ اسم مشتق ہے جو کسی خدمت یا محنت کے معاوضہ کا نام ہو جیسے سلائی، رنگائی وغیرہ۔

اسم معاوضہ بنانے کے قائدے:۔

مصدر کی علامت نا ہٹا کر آئی لگا دینے سے اسم معاوضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

isam mawza

isam mawza bnaney ka qaidey

Sunday 1 January 2017

Isam halia bnaney ke qaidey اسم حالیہ بنانے کے قاعدے

 اسم حالیہ بنانے کے قوائد مندرجہ ذیل ہیں۔

۔ مصدر کا نا دور کر کے  تا  ہوئے، تی ہوئی وغیرہ لگایا جاتا ہے۔

۔ بعض اوقات مصدر کا نا دور کر کے صرف تا ، تے ، تی بھی لگایا جا سکتا ہے۔

۔ ماضی تمنائی کا دو بار استعمال کرنا بھی اسم حالیہ کے معنی دیتا ہے۔ 

مثالیں: روتے ہوئے، روتا، روتے روتے

isam halia bnaney ke qaidey

Isam halia اسم حالیہ

اسم حالیہ وہ اسم مشتق ہے جو فاعل یا مفعول کی حالت کو ظاہر کرے۔جیسے پانی کے بہاو کے متعلق ایک شعر ہے

چمکتا ہوا اور جھلکتا ہواسنبھلتا ہوا اور چھلکتا ہوا

مندرجہ بالا شعر میں چمکتا ہوا، جھلکتا ہوا اور سنبھلتا ہوا وغیرہ اسم حالیہ ہیں کیونکہ یہ فاعل یعنی پانی کی کیفیت کو ظاہر کر رہے ہیں۔

isam halia bnaney ke qaidey