Sunday 11 October 2020

ehsan ka badla ehsan urdu story

 ehsan ka badla ehsan

احسان کا بدلہ احسان

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی دریا کے کنارے ایک برگد کا درخت تھا۔اس پر ایک فاختہ رہا کرتی تھی۔

اس درخت کی جڑ میں ایک چیونٹی نے بھی گھر بنا رکھا تھا۔

ایک دن چیونٹی دریا کے کنارے جا رہی تھی ، اتفاق سے اسکا پائوں پھسل گیا اور وہ دریا میں جا گری۔

فاختہ بھی یہ واقعی دیکھ رہی تھی اس سے رہا نہ گیا ۔ اس نے درخت کا ایک پتا چیونٹی کے پاس رکھا 

چیونٹی پتے پر بیٹھ گئی ۔ فاختہ نے وہ پتا اٹھا کر خشکی پر رکھ دیا اور یوں چیونٹی کی جان بچائی۔

کچھ دن گزرے کہ ایک شکاری کا وہاں سے گزر ہوا۔ اس نے فاختہ کو درخت پر بیتھا دیکھا تو نشانی باندھ لیا۔ چیونٹی بھی یہ منظر دیکھ رہی تھی۔

اس نے احسان کا بدلہ اتارنے کی ٹھانی اور شکاری کے ہاتھ پر زور سے کاٹا۔ شکاری کا نشانہ خطا ہو گیا۔

فاختہ آواز سن کر اڑ گئی ، اس طرح فاختہ کی جان بچ گئی۔

سچ ہے کہ کسی کے ساتھ بھلائی کریں تو اسکا صلہ ضرور ملتا ہے۔

اخلاقی سبق

احسان کا بدلہ احسان ہوتا ہے،

کر بھلا سو ہو بھلا

ehsan ka badla ihsan



Thursday 8 October 2020

ittefaq men barkar hai urdu story

ittefaq men barkat hai
اتفاق میں برکت ہے
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی جنگل میں دو بیل رہتے تھے۔
ان میں بڑی دوستی تھی، وہ ہر آفت کا ملکر مقابلہ کرتے۔ اور آپس میں اتفاق اور محبت سے رہا کرتے تھے۔
ایک بار ایک شیر نے ان پر حملہ کردیا۔مگر دونوں نے ملکر اسے ایسا مارا کہ شیر کو دم دبا کر بھاگنا پڑا۔
اسکے بعد پھر کسی دشمن کو جرات نہ ہوئی کہ انکی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھے۔
اتفاق کی بات دیکھیے کہ اسی جنگل میں ایک لومڑی بھی رہا کرتی تھی اور موقع کی تلاش میں تھی کہ کسی دن دونوں میں پھوٹ ڈلوا کر شیر کی خوشنودی حاصل کرے۔
لومڑی کی مکاری ضرب المثل ہے۔
اس نے دونوں بیلوں کے کان کچھ ایسے بھرے اور ایسا چکر چلایا کہ دونوں بیل ایک دوسرے کے دشمن بن گئے۔ لومڑی اپنے موصد میں کامیاب ہوگئی۔
بیلوں میں پھوٹ ڈلوا کر اس نے شیر کو اطلاع کر دی۔
بس پھر کیا تھا، شیر ایک دن اپنی ہار کا بدلہ لینے آ پہنچا۔
اس نے موقع پا کر ایک بیل پر حملہ کردیا۔ دوسرا بیل مدد
کرنے کی بجائے کھڑا دیکھتا رہا۔ شیر نے ایک بیل کو چیر پھاڑ کر دوسرے بیل کو بھی ختم کر دیا۔
اس طرح دونوں بیل اپنی ناتفاقی کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے،۔
سچ ہے کہ ایفاق میں بڑی برکت ہے۔
itfaq men barkat short urdu story


urdu story ittefaq men barkat hai.

 

Monday 5 October 2020

urdu story writing کہانی نویسی

 کہانایاں

کہانیاں سننے اور سنانے کا رواج قدیم  زمانے سے ہی چلا آرہا ہے، ۔

بعض کہانیاں سبق آموز ہونے کے علاوہ دلچسپ بھی ہوتی ہیں۔ کہانی لکھنا اردو نصاب کا لازمی حصہ ہے، عموما دیے ہوئے خاکے سے کہانی مکمل کرنا اور عنوان تجویز کرنا آتا ہے۔

اصول:۔

کہانی کو ہمیشہ زمانہ ماضی میں لکھنا چاہیے۔

کہانی کی طوالت مناسب رکھنی چاہیے، نہ ہی مختصر اور نہ ہی بہت طویل۔

کہانی کے واقعات کو ہمیشہ ترتیب وار لکھیے۔

خاکے سے کہانی مکمل کرتے ہوئے صرف خالی جگہوں کو پر نہ کیجیے بلکہ مزید جملے شامل کریں۔

کہانیاں



Sunday 4 October 2020

subah ki sair

فہرست

 صبح کی سیر

Subah ki sair

صبح کو اٹھتا ہے جو پاتا ہے صحت بے گماں

جاگنا ہے صبح کا ایک تندرستی کا نشاں

مثل مشہور ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے۔ اس کہاوت سے پتا چلتا ہے کہ دنیا میں انسان کے لیے تندرستی اور صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

اسلیے جہاں تک ممکن ہو اپنی صحت کی حفاظت کرنی چاہیے۔ صحت کو قائم رکھنے کے لیے جہاں عمدہ خوراک اور پرہیز وغیرہ کی ضرورت ہے۔

وہاں صبح کی سیر کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے۔

subah ki sair

subah ki sair urdu mazmoon

subah ki sair k faiday in urdu