علامہ محمد اقبال
علامہ اقبال ایک عظیم شاعر اور فقید المثال مفکر تھے۔نو نومبر ۱۸۷۷ کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔آبائی وطن کشمیر تھا۔اقبال نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ مں ہی حاصل کی۔ یہیں انہیں شس العلما مولوی سید میر حسین جیسے عربی فارسی کے ممتاز فاضل اور جی عالم کی شاگردی کا فخر حاصل ہوا۔ سید صاحب کی طبیعت جوہر شناس تھی۔ انہوں نے شاگرد رشید میں مذاق سلیم پیدا کردیا۔ اقبال نے ایف اے، مرے کالج سیالکوٹ سے کیا۔ پھر لہور چلے گئے اور گورمنٹ کالج سے بی اے اور ایم اے کے امتحانات اعزاز کے ساتھ پاس کیے۔