Thursday 3 June 2021

Chugal khori ka anjam

                               خاکہ 

ایک شیر بیمار ہو جاتا ہے تمام------ حیوانات اس کی بیمار پُرسی کے لیئے آتے ہیں لُومڑی نہیں آتی بھیڑیا---------  چغلی کھاتا ہے --------آخر لُومڑی بھی آتی ہے دوا لانے کا بھانا بناتی ہے ---------شیر  بھیڑیے کی ٹخنے کی ہڈی نکال کر کھا جاتا ہے -------بھیڑیئے  کو چغلی کھانے کی سزا مل جاتی ہے-------- نتیجہ 

                   چُغلخوری کا انجام

ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک شیر بہت سخت بیمار ہوگیا ۔جنگل کے تمام حیوانات بیمارپُرسی کے لئے آئےمگر لُومڑی نہ آئی شیر  نے دوسرے جانوروں  سے اسکے نا آنے ک وجہ پوچھی اس پر بھیڑیا کہنے لگا حضور والا وہ اپنے آپ کو بہت کچھ سمجھتی ہےبھلا اُسے آپ کی کیا پرواہ یہ سُن کرشیر نہایت خشمگین ہوا۔اور اس نے لُومڑیکو حاضر کرنے کا حکم دیا۔
جنگل کے بادشاہ کا حکم تھا۔بیچاری لُومڑی کے لئے آنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا ۔مگر اُسے بھیڑئیے کے چغلی کھا نے کا حال معلوم ہو چکا تھا۔جب وہ شیر کے سامنے حاضر ہوئی تواُس نے اُس کے غیر حاضر رہنے کا سبب دریافت کیا۔لُومڑی نے ہاتھ باندھ کر عرض کی کہ بادشاہ سلامت! مُجھے حضور کی بیماری کا حال معلوم ہو چکا تھا۔مگر میں اِدھر اُدھر پھرتے 
پھراتی رہی تاکہ کوئی دوا مل جائے تو میں لیتی آؤں۔
شیر نے پوچھا تو پھر تمہیں دوائی  ملی ہے؟۔لُومڑی نے دست بستہ عرض کی کہ ہاں  حضور ! دوائی  مل گئی ہے۔شیر نے پوچھا وہ کیا دوائی ہے؟ لُومڑی نے کہا  حضور دوائی بھیڑیے  کے ٹخنے کی ہڈی ہے۔ شیر نے اُسی وقت پنجا مارا اور ٹخنے کی ہڈی نکال کر کھا گیا۔بھیڑیا بھی وہاں سے لہولُہان باہر نکلا۔لُومڑی نے آگے بڑھ کر کہا میاں بھیڑے ! جب تم بادشاہوں کے سامنے جایاکرو تو دیکھ لیا کرو کہ تمہارے منہ سے کیا نکلتا ہے۔بے سوچے سمجھے بات کرنا مُفید نہیں ہوتا۔
download urdu story chughal khori ka anjam here

or watch video on youtube



Tuesday 1 June 2021

catalogue/ فہرست

 CORONA VIRUS UPDATE

کرونا وارس اپ ڈیٹ
طلباٗ کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اب سوالات کے جوابات فیس بک پر بھی دیے جائیں گے۔ آپ اپنے نصابی اور غیر نصابی ہر قسم کے سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ فیس بک پیج لائک کیجیے اور مضامی، تقاریر، خطوط نویسی، گرامر، اردو اے ہر قسم کی مشکل میں مدد لیجیے۔


حاصل مصدر
__________________________________________
___________________________________



___________________________________________________________








mazmoon nawesi muqabla.

 عنوان   :       قبلہ اول اور مسلم دنیا کا کردار                    ۔

    30 juneآخری تاریخ:    تیس جون     

مضمون کم سے کم پندرہ سو 1500 الفاظ کا ہونا چاہیے۔

پہلا انعام  1000 روپے، دوسرا نعام     800  روپے، تیسرا انعام 500   روپے۔

  urdu grammar online@ gmail.comبھیجنے کا پتا 

یا فیس بک پیج لائک کریں اور میسیج کریں                      ۔

اپنا نام، ای میل، فون نمبر اور عمر ضرور لکھیں                  ۔

کوائف شیر نہیں کیے جائیں گے  ْ

 پیج لائیک کریں اور شیر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ حصہ لے سکیں                                                                   ۔

   کاپی کرنے کی صورت میں بلیک لسٹ کر دیا جائے گا           ۔

شامل ہونے کے لیے فیسبک پیج لائک کرنا اور اپنی وال پر یا کسی گروپ میں شیر کرنا ضروری ہے۔