Friday 25 March 2016

مصدر کی اقسام

بلحاظ معنی مصدر کی دو اقسام ہیں۔

لازم مصدر: وہ مصدر جس سے بننے والے فعل کے لیے صرف فاعل کی ضرورت ہے۔ جیسے دوڑنا۔

متعدی  خاندان: وہ مصدر جس سے بننے والے فعل کے لیے مفعول کی بھی ضرورت ہو۔ مثلا لکھنا۔

شناخت

لازم اور متعدی مصادر کی پہچان کے لیے سب سے پہلے اس مصدر سے فعل ماضی مطلق صیغہ واحد غائب بنایا جائے۔ اگر فاعل وہ ہو تو مصدر لازم ہے اور اگر فاعل اس ہو اور اس کے ساتھ نے علامتِ فاعل کے طور پر لگا ہو تو مصدر متعدی ہے۔ جیسے دوڑنا مصدر سے فعل ماضی صیغہ غائب دوڑا کے ساتھ وہ لگائیں تو فقرہ مکمل ہوتا ہے۔

جبکہ لکھنا مصدر سے فعل ماضی صیغہ لکھا کے ساتھ اس نے لگانا پڑتا ہے۔

1

UrduGrammar_0015UrduGrammar_0016

2

5 comments:

Give comments here.