Fail mazi
fail hal haal
fail mustaqbil
فعل کی اقسام بلحاظ زمانہ
زمانے کے لحاظ سے فعل کی مندرجہ ذیل تین قسمیں ہیں۔
فعل ماضی
وہ فعل ہے جو گزرے ہوئے زمانے میں کسی کام کا کرنا یا ہونا ظاہر کرے، جیسے اس نے سبق پڑھا تھا۔ وہ کاغذ چنتا تھا۔
اسمیں پڑھا تھا اور چنتا تھا فعل ماضی ہیں۔
فعل حال
وہ فعل ہے جو موجودہ زمانے میں کام کا کرنا ظاہر کرے۔
گھڑی وقت دیتی ہے۔ اسلم کام کرتا ہے۔ اسمیں دیتی ہے اور کرتا ہے فعل حال ہیں۔
فعل ستقبل
فعل مستقبل آنے والے زمانے میں کام کا کرنا ہونا ظاہر کرتا ہے۔ جیسے ہم کام کرین گے۔ وہ خط لکھے گا۔وغیرہ۔