Thursday, 20 December 2018

muhawra alif or alif mada se

Muhawrat alif mad se, muhawrat alif se,

محاورات الف مد آ سے، محاورات الف سے،

محاورات

محاورہ لُغت میں بول  چال اور بات چیت کو کہتے ہیں۔لیکن اصطلاح  میں  اُس خاص بول چال کا نام ہے ۔جس میں  الفاظ اپنے حقیقی  معنوں میں استعمال نہ ہو تے ہوں مثال کے طور  پر  روٹی  کھائی   اور قسم کھائی کو لیجئے ۔پہلے  جملے  میں کھانا حقیقی  معنوں  میں  استعمال  ہوا ہے لیکن  دُوسرے جملے  میں  ایسا نہیں  ہے ۔پس دوسرا جملہ  مُحاورہ ہے۔

محاورے کے بارے میں یہ  بات خاص طور  پر یاد رکھنی  چاہیئے کہ اس کے الفاظ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی  جاتی ورنہ  محاورہ غلط قرار پائے  گا۔ذیل میں  اُردو کے کثیر  الاستعمال محاورات  کا مطلب اور اُن کا استعمال دیا، جاتا ہے۔

                            الف

آب آب ہونا: شرمندہ ہونا  :شوکت کی چوری ظاہر  ہوئی  تو وہ شرم سے آب آب ہوگیا۔

آٹھ آٹھ آنسو رونا: زار زار رونا :لوگ قائد اعظم  کی وفات پر آٹھ آٹھ  آنسو روئے۔

آبرو پر پانی پھیرنا: عزت گنوانا :اشرف تم نے اپنی بُری حرکتوں کی وجہ سے ماں باپ  کی آبرو پر پانی پھیر  دیا۔

آبرو خاک میں ملانا  :عزت گنوانا :نادر نے چوری جیسا بُرا فعل کر کے اپنے  خاندان کی آبرو خاک میں  ملادی۔


muhawra  aabro par pani phairna,muhawra  aabro khak main milana,
آب آب ہونا،آٹھ آٹھ آنسو رونا، آبرو پر پانی پھیرنا، آبرو خاک میں ملانا
muhawra aab ab hona,aath aath anso rona,muhawra  aabro par pani phairna,muhawra  aabro khak main milana,
 
:آبرو کو بٹہ لگانا : عزت گنوانا
اسلم آوارہ گردی کر کے اپنے  خاندان کی آبرو کو بٹہ نہ لگاؤ۔

آڑے ہاتھوں  لینا :خوب خبر لینا: آج ماسٹر صاحب  نے بھگوڑے  لڑکوں  کو جماعت میں خوب آڑے ہاتھوں  لیا۔

آڑے آنا :مصیبت کے وقت مدد دینا : دوست وہی ہے جو مصیبت کے وقت میں آڑے آئے۔

آگ بگولہ  ہونا :سخت غُصے میں  آنا: مجید نے رفیق کو گالی دی تو رفیق غصے میں آگ بگولہ  ہوگیا۔

:آٹے میں  نمک ہونا: بہت تھوڑا  ہونہے
پاکستان میں  غیر مسلموں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے

 آب دانہ اُٹھ جانا :رزق اُٹھ جانا ختم ہو جانا :جب بیمار کو آب دانہ دنیا سے اُٹھ چکا ہو تو  حکیموں  اور ڈاکٹروں کی کوئی  تدبیر نہیں  چلتی۔

آو بھگت کر نا  :عزت کرنا:  جب میں عارف کے گھر گیا تو اُس نے میری خوب آؤ بھگت کی۔

آپا دھاپی پڑنا :اپنی اپنی فکر  کرنا :فسادات کے قیام  میں ہر کسی کو آپا دھاپی پڑ جاتی ہے ۔

آپے سے باہر ہونا :غصہ ضبط نہ کر سکنا: بعض لوگ معمولی سی باتوں پر آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔


aab dana uth jana, aao bhagat karna, aapa dhapi parn, aapay se bahir hona,
آبرو کو بٹہ لگانا، آڑے ہاتھوں لینا، آڑے آنا، آگ بگولا ہونا، آٹے میں نمک ہونا، آب دانہ اٹھ جانا، آو بھگت کرنا، آپا دھاپی پڑنا، آپے سے باہر ہونا،
muhawra  aabro ko bata lagana, muhawra  aaray hathon laina, aaray aana, aag bagola hona, aatay main namak hona, aab dana uth jana, aao bhagat karna, aapa dhapi parn, aapay se bahir hona,

آستینیں چڑھا نا :لڑائی  کے لیئے  تیار ہو نا :انور تو بات  بات پر آستینیں چڑھا لیتا ہے۔

آسمان سے باتیں کرنا: بہت بلند ہو نا: کوہِ ہمالیہ آسمان سے  باتیں کرتا ہے ۔

آنتوں کا قُل ہو اللہ  پڑھنا: سخت بھوک لگنا :بھٹی کھانا جلدی لاؤ میری آنتیں بھوک سی قُل ہو الله پڑھ رہی ہیں۔

آسمان ٹوٹنا: سخت مُصیبت پیش آنا: والد کے فوت ہونے سے بچارے جاوید پر آسمان ٹوٹ پڑا ۔

اللے تللے کرنا :فضول خرچی کرنا :اگر تم اسی طرح اللے تللے کرتے رہے تو ایک دن بھیک مانگنے  پر مجبور ہو جاؤ گے ۔

اینٹ سے اینٹ بجانا: تباہ کرنا: نادر شاہ نے دہلی پر حملہ  کر کے شہر  کی اینٹ سے  اینٹ بجادی تھی۔
اُلٹی گنگا بہنا ؛دستور کے خلاف کام کرنا :کیوں اُلٹی گنگا بہاتے ہو  شادی کے موقع پر مر ثیہ خوانی شروع کر رکھی ہے۔

اُانگلیاں  اُٹھانا: اشارے ہونا :مجلس میں داخل ہوتے ہی اُن پر اُنگلیاں اُٹھنے لگیں

اُنگلی رکھنا :عیب نکالنا:میرے کام پر کوئی  شخص  اُنگلی نہیں رکھ سکتا۔
aasteenain charhana, aasman se batain karna, aanton ka qul ho wala parhan,
آستینیں چڑھان،آسمان سے باتیں کرنا، آنتوں کا ق ہو اللہ پڑھنا، آسمان ٹوٹنا، اللے تللے کرنا، اینٹ سے اینٹ بجانا، الٹی گنگا بہانا، انگلیاں اٹھنا، انگلی رکھنا،
aasteenain charhana, aasman se batain karna, aanton ka qul ho wala parhan, aasman tootna,ally taly karna, eent say eent bajana, ulti ganga bahana, ungliyan uthna, ungli rakhna,

آئیں  بائیں  شائیں  کرنا :فضول اور مُہمل باتیں کرنا: کلیم سے جب کوئی جواب نہ بن پڑا تو آئیں  بائیں  شائیں  کرنے لگا۔

اُلٹی پٹی پڑھنا :بہکانا، بدظن کرنا :خلیل ہمیشہ ہر ایک کو آلٹی پٹی ہی پڑھاتا ہے۔

اُدھم مچانا : شُور غل کرنا: شریر لڑکے  ہر وقت اُدھم مچاتے رہتے ہیں۔
ایک لاٹھی سب کو ہانکنا: اچھے بُرے کی تمیز کے بغیر سب کے ساتھ یکساں سلوک کرنا: بد مزاج افسر سب ماتحتوں  کو ایک ہی لاٹھی ہانکتا ہے۔

اپنے پاؤں  پر آپ کُلھاڑی مارنا :اپنا، نقصان  خود کرنا: جو لڑکے  آوارہ گردی کرتے ہیںوہ اپنے پاؤں  پر خود  کُلھاڑی مارتے ہیں۔

اپنی اڑاھی چاول الگ کرنا: اپنی رائے  سب سے الگ رکھنا :انور اس وقت شک دور کرلوبعد میں  اپنی اڑھائی  چاول الگ گلاتے پھرو گے۔

اپنا سہ منہ لے کر رھ جانا :شرمندہ ہونا: کام چور  لڑکے امتحان میں فیل  ہو کر اپنا سہ منہ لے کر رہ جاتے ہیں۔

آوازیں کسنا: مزاق کرنا :کسی پر خوامخوہ آواز سےکسنا شریف آدمی کا، کام نہیں لوٹنا ۔

انگاروں پر لوٹنا: بے قرار ہونا: ماںاپنے بیٹے کی جُودائی میں انگاروں پرلوٹ رہی ہے۔

apnay arhai chawal galana, apna sa munh lay kar reh jana, aawazay kasna, angaron par lootna,
آئیں بائیں شائیں کرنا، الٹی پٹی پڑھانا، اودھم مچانا، ایک لاٹھی سے سب کو ہانکنا، اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنا، اپنے اڑھائی چاول الگ گلانا، اپنا سا منہ لے کر رہ جانا، آوازے کسنا، انگاروں پر لوٹنا،
aain baain shain karna, ulti patti parhana, oodham machana, aik lathi say sab ko hankna, apnay paaon par kulhari marna, apnay arhai chawal galana, apna sa munh lay kar reh jana, aawazay kasna, angaron par lootna,

اپنا اُلو سیدھا کرنا :اپنا مطلب نکالنا: آج کل ہر شخص اپنا، اُلو سیدھا کرنا چاہتا ہے۔

آنکھوں پر ٹھیکری رکھنا: بے حیا، اور بے شرم ہونا :چھوٹی بہن کو بھی حصہ دو۔کیوں  آنکھوں پر ٹھیکری رکھ لی ہے۔
:آنکھیں چُرانہ: آنکھ سامنے نہ کرسکنا
بھائی اب آنکھیں  کیوں  چُراتے ہو ذرا سامنے آکر بات کرو

آنکھیں  پھیر لینا :بے وفائی  کرنا :بعض لوگ  ایسےبے مُروت ہوتے ہیں کہ مطلب نکل جانے کے بعد آنکھیں  پھیر  لیتے ہیں 

آنکھ لگنا :نیند آنا: بچے کے پاس شور نہ کرو ابھی آنکھ لگی ہے

آنکھ لگنا :محبت ہونا :ع یاں آنکھ لگی ہے یتیم سے تم کس سے آنکھ ملاتے ہو۔

آنکھیں  سفید  ہونا ؛اندھا ہونا :بیٹے کی جدائی میں روتے روتے بوڑھے  باپ کی آنکھیں  سفید  ہو گئی۔

آنکھیں  بچھانا  :عزت کرنا :جب قائد اعظم  لاہور آئے تو لوگوں نےان کے راستے میں  آنکھیں  بچھائیں 

آنکھیں دکھانا : گھورنا: آنکھیں  کیوں  دکھاتے ہو میں  نے تمھارا کیا بگاڑا ہے؟ 

آنکھیں  چار ہو نا :سامنے آنا :جب میری آنکھیں  اُستانی جی سے چار ہوئیں تو میں  نے انہیں سلام کیا۔
apna ulo seedha karna, aankhon par thaikri rakhna, aankhain churana, aankhain phair lena, aankh lagna
اپنا الو سیدھا کرنا، آنکھوں پر ٹھیکری رکھنا، آنکھوں چرانا، آنکھیں پھیر لینا، آنکھ لگنا، آنکھ لگنا، آنکھیں سفید ہونا، آنکھیں بچھانا، آنکھیں دکھانا، آنکھیں چار ہونا،
apna ulo seedha karna, aankhon par thaikri rakhna, aankhain churana, aankhain phair lena, aankh lagna, aankhain safaid hona, aankhain bichana, aankhain dikhana, aankhain char hona

آنکھوں  کے آگے تاریں چھٹکنا: پریشانی اور بد حواسی کی حالت  ہونا:ہیبت ناک خبر سن کر آنکھوں  کے آگے تارے چھٹکنے لگتے ہیں ۔

آنکھوں  میں  رات کاٹنا: رات بھر جاگتے رہنا: اپنے بھائی  کے انتظار میں  میں  نے ساری رات آنکھوں  میں کاٹ دی۔

ایک آنکھ دیکھنا: سب کو برابر  جاننا: اننصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ امیر غریب سب کو ایک آنکھ دیکھا جائے۔

آنکھوں میں  خاک ڈالنا: فریب دینا :ٹھگ سادہ لوح دیہاتی کی آنکھوں  میں خاک ڈال کر اُسے لوٹلے گیا۔

آج کل کرنا :ٹال مٹول کرنا :آج کل نہ کرو ۔میری رقم مجھےسیدھی طرح واپس کردو۔

آسمان سر پر اُٹھانا :بہت شور کرنا :جب اُستاد صاحب کمرے میں  نہ ہوں تو لڑکے آسمان  سر پر اُٹھا، لیتے ہیں۔

آنکھوں کا تارا ہونا؛ بہت پیارا ہونا :بچہ اپنے ماں باپ کی آنکھوں  کا تارا ہو تا ہے۔

اٹھکھیلیاں  کرنا :شوخیاں منانا :ساروں کا، غول اٹھکھیلیاں  کرتا آرہا ہے ۔

آنکھوں کے آگے تارے چھٹکنا، آنکھوں میں رات کاٹنا، ایک آنکھ دیکھنا، آنکھوں میں خاک ڈالنا، آنکھیں نکالنا، آج کل کرنا، آسمان سر پر اٹھانا،آنکھوں کا تارا ہونا، اٹھکیلیاں کرنا،
aankhon kay aagay taray, aankhon main raat katna, aik aankh dikhna, aankhon main khak dalna, aaj kal karna, aasman sar par uthana, aankhon ka tara hona, athkailiyan karna,

ایڑیاں  رگڑنا :سخت تکلیف  میں ہونا :بیچارہ مریض ایڑیاں  رگڑتے رگڑتے  اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔

انگشت بدنداں ہونا :حیران ہونا :لوگ مداری کا کھیل دیکھ کر انگشت  بدنداں رہ گئے ۔

ایڑی چوٹی کا زور لگانا :انتہائی  کوشش  کرنا: دشمنوں  نے میرے خلاف ایڑی چوٹی کا  زور لگایا مگر میرا کچھ بگاڑ نہ سکے۔

اُلٹی سیدھی سُنانا :بد ذبانی کرنا :وہ ایسا بد مزاج ہے کہ جو بھی اس سے بات کرے اُسے اُلٹی سیدھی  سُنانے لگ جاتا ہے

اپنے  منہ میاں  مٹھو بننا :اپنی تعریف آپ کرنا:اپنے منہ میاں مٹھوں بننے کا کیا فائدہ ۔مزہ تویہ ہے کہ دوسرے لوگ تعریف  کریں ۔

ارد پر سفیدی :بہت کم: مجھے جس قدر رقم کی ضرورت  ہے اس لحاظ سے تمہاری  یہ مدد ارد پر سفیدی  کے برابر  ہے۔

آسمان پر اُڑنا :غرور کرنا: عاقبت نا اندیش اسمان پر اڑتا ہےلیکن بہت  جلد سر کے بل گرتا ہے۔

آفت کا پر کالہ :بہت چالاک :یہ لڑکا کیا ہے آفت کا پرکالہ ہے

آنکھ ملانہ سامنے آنا جو شخص جھوٹا ہو وہ لوگوں سے آنکھ نہیں ملا سکتا۔

ایڑیاں رگڑنا، انگشت بدناں ہونا، ایڑی چوٹی کا زور لگانا، الٹی سیدھی سنانا، اپنے منہ میاں مٹھو بنن، ارد پر سفیدی، آسمان پر اڑنا،آفت کا پرکالہ، آنکھ ملانا،
airiyan ragarna, angisht badnan hona, airi choti ka zor lagana, ulti seedhi sunana, apnay munh miyan mitho banna, urd par sufaidi, aasman sar par uthana,aafat ka parkala, aankh milana,

آنکھوں میں  کھٹکنا :بُرا لگنا:  پاکستان کی ترقی بھارت کی آنکھوں  میں کھٹکتی  ہے۔

آنکھوں میں کھٹکنا, aankhon main khatakna,

12 comments:

  1. Please give me mahavare zakhmo par namak charakna or tare kher hona

    ReplyDelete
    Replies
    1. https://urdugrammaronline.blogspot.com/2019/02/muhawra-ray-zay-say.html
      دکھی و اور ستانا
      دوسرا محاورہ سمجھ نہیں آیا۔ دوبارہ لیکھیں۔

      Delete
    2. Plz Calif air alimada. sa. Or non sa muhavre ka page sand kar dijiya jaise ka. Nazron sa girna. Astin ka sanp. Ankhein badlna

      Delete
  2. Plz mujhay Tass say mas na hona Ka sentence bataye

    ReplyDelete
  3. Plz give me mahawre of all huroof e tuhaji.

    ReplyDelete
  4. Bandar kia jany adrak ka suad

    ReplyDelete
  5. Ount k munh me zeerah plz me the sentence

    ReplyDelete
  6. Plz book ka name bta dyn thanks.

    ReplyDelete
  7. Aasmaan se gira khajoor me atka ka jumla bata dein

    ReplyDelete
  8. Plz tell meaning of افاقہ ہونا

    ReplyDelete

Give comments here.