Wednesday, 31 July 2019

muhawray hay yay say

     محاورے" ہ" "ی" سے

ہاتھ بٹانا: مدد کرنا :ساجدہ کتا ب کا مسودہ لکھنے میں اپنے والد صاحبِ کا ہاتھ بٹاتی ہے۔
ہاتھ دھونا :مایوس ہونا: بیچارہ مسافرچوروں کے جھانسے میں آکر اپنے سامان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنا: نکما بیٹھنا: ہاتھ  پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ رہنے سےکُچھ نہ بنے گا۔محنت اور کوشش کرو۔
ہتھیلی پر سرسوں جمانا :نہایت پُھرتی سے کوئی کام کرنا: ہر کام کے لیئے کُچھ وقت درکار ہوتا ہے۔آخر ہتھیلی پرتو سرسوں نہیں جمائی جاسکتی۔
ہاتھ پاؤں مارنا :کوشش کرنا :میں نے بہت ہاتھ پاؤں  مارےمگر کہیں  کام نہ بنا۔
ہاتھ ملنا: پچھتانا :موجودہ وقت سے فائدہ اُٹھالو۔بعد میں ہاتھ ملنے سے کُچھ نہ بنے گا۔
ہاتھ پاؤں پھول جانا:گھبرا جانا :جب چوروں نے پولیس کو آتے دیکھا تو ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ۔

hath batana muhawra, hath dhona muhawra, hath par hath rakh kar baithna muhawra, hathaili par sarson jmana muhawra, hath paon marna muhawra, hath malna, hath paon phol jana muhawra,
ہاتھ پاؤں توڑ کے بیٹھنا: بیکار بیٹھنا :ہاتھ پاؤں توڑ کے بیٹھ رہنے سےتو روٹی نہیں ملتی۔کُچھ کام کرو
ہاتھ پھیلانا:بھیک مانگنا:کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے سے  بھوکا رہنا بہتر ہے۔
ہوا سے باتیں کرنا :بہت تیز دوڑنا:شہر سے باہر نکلنا تھا کہ موٹر  کار ہوا سے باتیں کرنے لگی
ہوائیاں اُڑانا :رنگ اُڑجانا: ڈر کے مارے ملزم کے چہرے پر ہوائیاں اُڑنے لگی۔
ہندی کی چندی نکالنا: باریکیاں نکالنا :آپ تو ہر معاملے میں ہندی کی چندی نکالتے ہیں۔کون ہے جو آپ کا مقابلہ کرے۔
ہوا میں قلعے بنانا: بیکار باتیں سوچتے رہنا :تم کام دام تو کُچھ کرتے نہیں بس ہوا میں قلعے بناتے رہتے ہو۔
ہُو کا عالم ہونا: بہت ذیادہ خاموشی:  قبرستان میں ایک عجیب ہو کا، عالم ہوتا ہے
ہاتھوں کے طوطے اُڑنا: حواس باختہ ہونا :جب پولیس نے اچانک آکر چور کو پکڑ لیا تو اُس کے ہاتھوں کے طوطے اُڑ گئے۔
ہاتھوں ہاتھ لینا :فوراً  لینا :طلبہ درسی ادارہ کی مُطبوعات کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں۔
ہوا ہو جانا :غائب ہوجانا:ہر کارہ دیکھتے ہی دیکھتے ہوا ہو گیا۔

hath paon tor kar bathna, hath phailana, hawa say baten karna, hawaiyan urna, hindi ki chandi nikalna, hawa men qalay banana, ho ka aalam hona, hathon ke totay urna,hathon hath lena, hawa ho jana,
یارِ غار ہونا :گہرا دوست ہونا: طاہر اور ضیاء یارِ غار ہیں۔وہ کبھی ایک دوسرے سے جُدا نہیں  ہوں گے
:یدِ طُولیٰ حاصل ہونا: مہارت حاصل ہونا
ڈاکڑ  صاحب کواپنے فن میں یدِ طولیٰ حاصل ہے۔
یک جان دو قالب: نہایت گہرے دوست :نعیم اور سلیم آپس میں یک جاں دو قالب ہیں۔

yar e ghar hona, yad e tola hasil hona, yak jan do qalib hona

3 comments:

  1. bhai kitaab ka naam bata do

    ReplyDelete
  2. ہاتھ دھونا کا جملا محاورہ

    ReplyDelete

Give comments here.