chandni raat ka nizara urdu essay
چاندنی رات کا نظارہ
چاندنی شب بھر دکھاتی ہے ضیائے روئے حور
ذرہ ذرہ صبح کو کہتا ہے میں ہوں برق طور
چاندنی رات بھی اللہ تعالی کی عطا کی ہوئی بے بہا نعمتوں میں سے ایک ہے۔جب بھیانک اور تاریک راتوں کی بےکیفی سے انسان تنگ آ جاتا ہے تو اسکے دل میں چاندنی رات کے سہانے اور دلفریب منظر سے لطف اندوز ہونے کی حسرت پیدا ہوتی ہے۔
چاندنی رات کی دلفریبی اور دلکشی سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ خود چاند کا لفظ کتنا پیارا اور دلکش ہے۔ جب وئی عزیز ترین دوست مدت کے بعد ملتا ہے تو اسے دیکھ کر بے اختیار یہ الفاظ منہ سے نکل جاتے ہیں کہ آپ تو عید کا چاند ہو گئے۔ اسی طرح ماں بھی پیار سے اپنے جگر گوشے کو میر چاند کہتی ہے۔
تجلی کثافت کو دھونے لگی
مکانوں پر قلعی سی ہونے لگی
بنے آئینہ سارے دیوار و در
سفیدی پھری ہر در و بام پر
چاندنی رات سے ہر ذی روح لطف اندوز ہوتا ہے اور ا سے روحانی نشاط، آنکھوں کی طراوت اور دل کا سکون حاسل کرتا ہے۔ مدو جزر جو ساحلی علقوں کے لیے نہائت مفید ہے، چاند کی چاندنی سے ہی پیدا ہوتا ہے۔ چاند بچوں کے کے لیے بھی اپنے اندر بے انتہا کشش رکھتا ہے۔ الغرض ہر چیز چاندنی سے متاثر ہوتی ہے۔
kamal...wonderful
ReplyDeleteواہ بھائی آپ نے سٹوڈنٹ لائف کی یاد تازہ کردی۔ یہ کونسی کتاب ہے جس کا عکس آپ نے پوسٹ کیا؟
ReplyDelete