Friday, 26 February 2021

Doctor or marez ky darmiyan mukalma

          ڈاکٹر اور مریض کے درمیان  مکالمہ

                                  مریض: ڈاکٹر صاحب ! اسلام علیکم 
                       ڈاکٹر : وعلیکم  اسلام  !آؤ بھائی کیسے آئے ؟
مریض :جناب !میرے پیٹ میں  بڑا سخت درد ہورہا ہے خدا کے لیئے مجھے جلدی سے کوئی دوا دیجئے ۔میں درد کی شدت سے مرا جارہا ہوں ۔
ڈاکٹر :بہت اچھا !یہاں بینچ  بیٹھ جاؤ ۔ابھی تمہیں دوا پلاتے ہیں ٹھیک ہو جاؤ گے۔ہاں پہلے یہ بتاؤ تم نے رات کو کیا کھایا تھا۔؟
مریض :جناب! میں  نے کچھ ذیادہ تو نہیں پیٹ بھر کر کھایا تھا ---------صرف آدھی روٹی وہ بھی جلی ہوئی
ڈاکٹر: جلی ہوئی  روٹی؟ تو گویا اپنے پیٹ درد  کا انتظام تم نے  خود ہی کیا، ہے!۔
کمپونڈر سے)نادر !ذرا آنکھوں کی دوائی  لانا اور اس  جوان کی آنکھوں  میں ایک ایک قطرہ ڈال دینا۔
مریض:( گھبرا کر )جناب ڈاکٹر صاحب! درد تو میرے پیٹ میں  ہو رہا ہےاور آپ دوائی میری آنکھوں میں ڈال نے  کے لیئے کہ رہے ہیں۔
ڈاکٹر: ہاں بھئی ! میں پہلے تمہاری آنکھوں کا، علاج کرنا چاہتا ہوں۔
مریض: لیکن جناب! میری آنکھیں  تو بلکل ٹھیک ہیں۔نظر بھی صحیح کام کر تی ہے۔
 ڈاکٹر :نہیں  نہیں،  ایسا نہیں ،اگر تمہاری آنکھیں  ٹھیک ہوتیں تو تم جلی ہوئی  روٹی ہر گزنہ کھاتے۔
مریض: جناب! یہ واقعی مجھ سے بہت  بڑی غلطی ہو گئی  آئندہ  احتیاط کروں گا۔

ڈاکٹر مریض کو پیٹ درد کی دوا  دیتا ہے  اور مریض چلا جاتا ہے 







Doctor or marez ky darmiyan mukalma



 

13 comments:

  1. very nice website but all dialogues were very short

    ReplyDelete
    Replies
    1. Shut up it's good that dialogue are shot

      Delete
    2. Thanks for helping me
      Mujhe mukadma bahut hi Pasand aaya

      Delete
  2. really explains everything in detail,the article is very interesting and effective.Thank you and good luck for the upcoming article

    ReplyDelete
  3. Beautiful 😍😍

    ReplyDelete
  4. nice mukalma

    ReplyDelete
  5. really was a interesting one.


    waiting for a new one.

    ReplyDelete
  6. Itna bra long ha mukalma

    ReplyDelete
  7. Kitna lamba ha

    ReplyDelete
  8. سلام ! یہ آپ لوگوں نے اس جملے میں لکھا ہے کہ "یہاں بینچ بیٹھ جاؤ" کیا یہ ٹیک ہے؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. نہیں ٹھیک ہے کیونکہ یہ یہون ہوکا یہاں بینچ پر بیٹھ جاؤ

      Delete

Give comments here.