محاورات
محاورے "ح" اور" خ "سے
muhawray hay khay say
حرف آنا: بدنامی ہونا: کوئی ایسا، کام نہ کرو جس سے تمہاری عزت پر حرف آئے۔
خون سفید ہونا: محبت نہ رہنا: آج کل کُچھ ایسا خون سفید ہو گیا ہے کہ بھائی بھائی سے بیزار ہے۔
خمیازہ اُٹھانا :بدلہ پانا: اگر آج محنت نہیں کرو گے تو کل اس کا خمیازہ اُٹھاؤ گے۔
خیالی پلاؤ پکانا :نا ممکن باتوں کا تصور کرنا :رشید ہر وقت خیالی پکاؤ پکاتا رہتا ہے مگر کام دھندہ کُچھ نہیں کرتا۔
خُون خُشک ہونا :ڈرجانا: سانپ کو یکا یک اپنے سامنے دیکھ میرا خون خُشک ہوگیا۔
خُدا سے لو لگانا :خدا سے تعلق جوڑنا: دنیا کی محبت جھوڑ دو اور اپنے خُدا سے لو لگاؤ۔
حرف آنا، خون سفید ہونا، خمیازہ اٹھانا، خیالی پلاوٗ پکانا، خون خشک ہونا، خدا سے لو لگانا
harf ana muhawra, khoon safaid hona muhawra, khamiaza uthana muhawra, khiyali pulao pakana muhawra, khoon khusk hona muhawra, khuda say lo lgana muhawra,
خاک چھاننا :بہت تلاش کرنا :میں نے اپنے گُم شُدہ دوست کی بہتیری خاک چھانی مگر کوئی سُراغ نہ ملا۔
خاطر میں نہ لانا،: پرواہ نہ کرنا: اصغر ایسا، سر پھرا، نوجوان ہے کہ ماں باپ کو بھی خاطر میں نہیں لاتا۔
خون پسینہ ایک کرنا :بہت محنت کرنا :مزدور بیچارے سارادن خون پسینہ ایک کرتے ہیں تب کہیں شام کو راٹی میسر آتی ہے۔
خدا لگتی کہنا: سچی بات کہنا :میں تو خدا لگتی کہوں گا سارا قصور اکبر کا ہے۔
خبر گرم ہونا :خبر مشہور ہونا:آج ہمارے شہر میں وزیرِتعلیم کی آمد کی خبر گرم ہے۔
خاک چھاننا، خاطر میں نہ لانا، خون پسینہ ایک کرنا، خدا لگتی کہنا، خبر گرم ہونا
khak channa muhawra, khatir men na lana muhawra, khon paseena aik karna muhawra, khuda lagti kehna muhawra, khabr garam hona muhawra,
خیالی پلاؤ پکانا
ReplyDelete