محاورات
محاورے "ص"، "ض" اور "ط "سے
صبر کا، پیمانہ لبریز ہونا: حد سے ذیادہ برداشت کرنا :مخالفین کی باتیں سُن سُن کر میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔
صلواتیں سُنانا: گالیاں دینا :آج سلیم کر بُڑھیا نے خوب صلواتیں سُنا ئیں۔
صاحبِ فراش ہونا :بیمار ہونا :میرے والد چند روز سے صاحبِ فراش ہیں۔
muhawra sabar ka paimana labraiz, muhawra silwaten sunana, muhawra sahib-e-farash hojana
صبر کا پیمانہ لبریز ہونا، صلواتیں سنانا، صاحب فراش ہونا
ضربُ المثل ہونا: مشہور ہونا: حاتم طائی کی سخاوت دُنیا، میں ضرب المثل ہے۔
طاق ہونا :کسی فن میں ماہر ہونا :جمیل ریاضی میں تو خوب طاق ہے لیکن انگریزی میں کمزور ہے۔
طوطا چشم ہونا: بے وفائی کرنا: بعض لوگ ایسے طوطا، چشم ہوتی ہیں کہ مطلب نکلنے کے فوراً بعد آنکھیں پھیر لیتے ہیں۔
طوطی بولنا: شہرت ہونا :تمام اسلامی ملک میں پاکستان کا طوطی بول رہا ہے۔
طشت ازبام ہونا :بھید ظاہر کرنا: آج شوکت کی چوری کا راز طشت ازبام ہو گیا ہے ۔
طومار باندھنا :بات بڑھ کر بیان کرنا:کلیم سے خُدا بچائے جھوٹ کا طومار باندھنے میں لاثانی ہے۔
طاق پر رکھنا :بُھلا دینا :افسوس ہم نے خُدا کے احکام کو طاق پر رکھ دیا اور دُنیا میں ذلیل و خوار ہو گئے۔
muhawra zarb o misal hona, muhawra taq hona, muhawra tota chashm hona, muhawra toti bolna, muhawra tasht azbam hona, muhawra tomar bandhna , muhawrataq par rakhna
ضرب المثل ہونا،طاق ہونا، طوطا چشم ہونا، طوطی بولنا، طشت ازبام ہونا، طومار باندھنا، طاق پر رکھنا،
No comments:
Post a Comment
Give comments here.