Thursday, 16 May 2019

muhawray aain ghain se

محاورات

                       محاورے "ع "اور" غ" سے

عرش پر چڑھنا :بہت تعریف کرنا :شعراء اپنے ممددحین کو عرش پرچڑھا دیتا ہے۔
عاقبت کے بورئیے سمیٹنا:بہت دیر تک زندہ رہنا :وہ مرنے کانام نہیں لیتا شایدعاقبت کے بورئیے سمیٹے گا۔
aarsh par charhana, aaqbat kay boriye samaitna
عرش پر چڑھانا، عاقبت کے بوریے سمیٹنا،
عش عش کرنا: بہت تعریف کرنا: حفیظ نے ایسی عمدہ تقریر کی کہ تمام سامعین عش عش کر اُٹھے۔
عقل پر پردہ پڑنا: خلافِ عقل کام کرنا: میری عقل پر کُچھ ایسا پردہ پڑا کہ میں نے ڈاکو کو سچ مش فقیر سمجھ لیا۔
عنقا ہونا :غائب ہونا: آج کل بے غرض محبت دُنیا سے عنقا ہو، گئی ہے۔
عید کا چاند ہونا :کبھی کبھی نظر آنا: آپ تو عید کا چاند ہو گئے کبھی ملتے ہی نہیں۔
عقل کے ناخن لینا :سوچ سمجھ کر بات کرنا :اسلم !ذرا عقل کے ناخن لو ۔آج تم میری بات کا اُلٹا جواب دے رہے ہو۔
غم غلط کرنا: جی بہلانا :کتاب کا مطالعہ غم غلط کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
غضب ڈاھنا: بہت ذیادہ ظلم کرنا: ارے تم نے یہ کیا غضب ڈاھیا غریب کو مار مار کر نیم جان کردیا ۔
غصہ تھوک دینا :غصہ چھوڑ دینا: اجی حضرت! اب غصہ تھوک دیجئےاور آئیے ہمارے ساتھ چائے پیجئے ۔




ash ash karna, aqal par parda parna, anqa hona, eid ka chand hona, aqal kay nakhun lena, gham ghalt karna, ghazab dhana, ghusa thook dena,
  عش عش کرنا، عقل پر پردہ پڑنا، عنقا ہونا، عید کا چاند ہونا، عقل کے ناخن لینا، غم غلط کرنا، غضب ڈھانا، غصہ تھوک دینا،

No comments:

Post a Comment

Give comments here.