Thursday, 4 July 2019

muhawray kaf gaf say

   محاورے

                      محاورات" ک "اور" گ" سے

کاغذ کے گھوڑے  دوڑانے جابجا خطوط لکھنا وہ آج کل میرے خلاف کاغذ کے گھوڑے دوڑا، رہے ہیں۔
کایا پلٹناحالات میں مکمل تبدیلی لانا آنحضرت نے چند ہی سالوں میں عرب کی کایا پلٹ دی۔
کام تمام کرنا مار ڈالنا بیماری نے آخر کار بیچارے کا کام تمام کردیا۔
کان بھرنا جھوٹی شکایتیں کرنا چُغل خور ملازم عام طور پر افسروں کے کان بھرتے ہیں۔

kaghaz kay ghoray dorana, kaya palatna,kam tamam karna
kan bharna
کان پر جوں تک نہ رینگنا بات کا، کُچھ اثر نہ ہونا اُستاد صاحب نے بہت سمجھایا  لیکن قمر کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔
کانوں کان خبر نہ ہونا، بالکل خبر نہ ہوناسلیم اور شوکت نے ایسی رازداری سے کام لیا کہ کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔
کھوے سے کھوا چھلنا بہت بھیڑ ہونا، انار کلی بازار میں اتنی بھیڑ تھی کہ کھوے سے کھوا چھلتا تھا۔
کلیجہ چھلنی ہونا سخت رنج پہنچانا ساس کے طعنوں سے بہو کا، کلیجہ چھلنی ہوکر رہ گیا۔
کلیجہ ٹھنڈا ہونا تسکین  ہونا جب بیٹا، اپنی ماں سے ملا تو، ماں کا کلیجہ ٹھنڈا ہو گیا۔
کان کا کچا ہونا ہر کسی کی بات پر اعتبار کرنا  کان کے کچے باپ نےسوتیلی ماں کے کہنے پراپنے بیٹے کو گھر سے نکال دیا۔

kan par joon tak na reengna, kanon kan khabar tak nahona, khway sy khwa chilna, kaleja chalni hona, kaleja thanda hona, kan ka kacha hona,


کتر بیونت کرناکاٹ چھانٹ کرنا سمجھ دار عورتیں گھر کے اخراجات میں بہت کتر بیونتسے کام لیتی ہیں۔
کمر باندھنا مستعدد تیار ہونا کمر باندھے ہو ئے چلنے کو یاں سب تیار بیٹھے ہیں۔
کڑی اُٹھانا سختی جھیلنا کڑی اُٹھائیں گے سختی ہر ایک جھیلیں گے۔
katar baiwnt karna, kamar bandh laina, kari
 uthana,
کلیجہ منہ کو آنا سخت اضطراب ہونا مہاجرین کے مصائب  کا  ذکر سُن کر کلیجہ منہ کو آتا ہے۔
کتا ب کا کیڑا ہونا ہر وقت پڑھنے والا آدمی خورشید تو بالکل کتاب کا کیڑا ہے جس وقت دیکھو کتاب ہاتھ میں ہے۔
کھٹائی میں ڈالنا بہت دیر لگانا سلامتی کونسل نے کشمیر کا مسئلہ سالہاسالسے کھٹائی  میں ڈال رکھا ہے۔
کافور ہونا غائب  ہو جانا ماں نے بیٹے کو دیکھا تو اس کا سارا دردوغم کافور ہو گیا۔
کانا پھوسی کرنا سرگوشی کرنا مجلس میں بیٹھ  کر کانا پُھوسی نہیں کرنی چاہیئے ۔

kaleja mon ko ana, kitab ka keera hona, khatai men dalna, kafoor hona,kana phosi karna, 

کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرنا کوئی کسر باقی نہ رکھنا میں آپکی مدد میں کو ئی دقیقہ فروگذاشت  نہیں کروں گا ۔آگے نتیجہ خدا کے ہاتھ میں ہے۔
گلے کا ہار ہونا ہر وقت کسی کے ساتھ چمٹے رہنا دوستی کا یہ یہ مطلب  ہر گزنہیں کہ آدمی اپنے دوستوں کے گلے کا ہارہو جائے۔
گرگٹ کی طرح رنگ بدلنا ایک حال پر نہ رہنا ارشد کا کوئی اعتبار نہیں وہ تو گرگٹ کی طرح ہر وقت رنگ بدلنے کا عادی ہے۔
koi daqeeqa faroguzasht na karna, galay ka haar hona,girgat ki trah rang badalna,
گاڑی چھننا بہت محبت ہونا آج کل محمود اور طارق میں خوب گاڑھی چھن رہی ہے۔
گُھٹی میں پڑنا فطرت میں داخل ہونا خلیل نہایت شریف ہے شرافت اس کی گھٹی میں پڑی ہے۔
گھوڑے بیچ کر سونا بے فکر ہو کر سونا اجمل تو گھوڑے بیچ کر سویا ہے ۔بیدار ہونے کا، نام ہی نہیں لیتا ۔
گریبان  میں منہ ڈالنا اپنے نقائص  کو دیکھنا دوسروں کے عیب بیان کرنے سے پہلے آدمی کو اپنےگریبان میں بھی منہ ڈالنا چاہیئے۔
گُلچھرے اُڑانا عیش کرنا 


2 comments:

  1. plz ap muhavrat in urdu with meaning , and sentences may layayee alf to ya

    ReplyDelete
  2. please share more idioms

    ReplyDelete

Give comments here.