Saturday, 13 February 2021

Darkhawast bray dakhla normal school



بخدمت جناب ہیڈماسٹر صاحب گورنمنٹ نارمل سکول 
لالہ موسیٰ 
                                                    جنابِ عالی
مودبانہ التماس ہے کہ میں نے  اِس سال گورنمنٹ ہائی سکول  پنڈ دادن خان سے میٹرک کا امتحان درجہ اوّل میں پاس کیا ہے۔مجھےحساب جیسے اہم مضمون سے خاص شغف ہے۔
تاریخ جغرافیہ  اور اُردو میں ہمیشہ اپنی جماعت میں اوّل آتا، رہا ہوں۔میں نے دو سال پہلےضلع بھر میں اوّل رہ کر مڈل میں  بھی وظیفہ حاصل کیا تھا۔
میں  اپنے سکول  میں والی بال اور ہاکی کی ٹیموں کا کپتان رہا ہوں۔نارمل سکول میں داخل ہو نے کے خیال سےمیں نےابتدائ زراعت میں کافی مہارت حاصل کی ہےچونکہ ہمارے گاؤں میں پرائمری سکول تک موجود نہیں۔اس لئے اَیام تعطیلات میں بالغوں کی تعلیم میں بھی خاصی دلچسپی لیتا رہتا ہوں سکاؤٹنگ سےبھی لگاؤ ہے۔ان اُمور کے متلعق تمام سندات کی مصدقہ فقول لف ہزا ہیں۔لہذا بذریعہ درخواست ہذاملتمس ہوں کہ مجھے اپنے زیرِ سایہ پی ٹی سی جماعت میں داخل فرمائیں ۔
فدوی سکول میں داخل ہو کر ادارے کے تمام ضوابط اور قوانین کی بجان ودل پابندی کرے گا۔
العارض 
نُورعالم ولد نیک عالم ساکن دینہ ضلع جہلم
22 جون1983ء




 

2 comments:

  1. plese write application about mali imdad for mazoor afrad

    ReplyDelete
  2. i am waiting for you and plese give me a contanct number

    ReplyDelete

Give comments here.