Saturday, 13 February 2021

Head master ky nam darkhawast (mali imdad k liyay)

 

بخدمت جناب  ہیڈماسٹر صاحب گورنمنٹ ہائی  سکول جہلم 
!جناب عالی
مودبانہ التماس ہے کہ میں ایک  نہایت غریب  خاندان سے  تعلق رکھتا ہوں ۔والد صاحب  بو ڑھے اور ضعیف ہیں اور کافی عر صہ سے بے کار چلے آتے ہیں ۔آمدنی  کا، کوئی مستقل ذریعہ نہیں۔گھر کا گزارا بڑی مشکل سے ہوتا ہے۔والدین کے لئے میرے تعلیمی اخراجات کا بوجھ اٹھانا تقریباً نا ممکن ہو چکا ہے ۔وہ چاہتے ہیں کہ  مجھے  سکول سے  اُٹھا لیں لیکن مجھے تعلیم حاصل کرنے کا بہت شوق ہے تعلیمی لحاظ  سے جماعت کے ہونہار  طلبہ میں شمار ہوتا ہوں۔اگر آپ سر پرستی  فرمائیں  تو میری بگڑی بن سکتی ہے اور اسکی صورت یہ  یے کہ ازراہِ کرم سکول کے حلال  احمر کے فنڈ سے مجھے کچھ رقم دلا دیں تا کہ اِس سے کتابیں اور کا پیاں خرید لوں۔نیز سکول یونیفارم  بنوالوں۔میں آپکی اِس عناعیت کا ہمیشہ شُکر گزار ہوں  گا۔اُمید ہے کہ آپ میری غربت پر ترس کھاتے ہوئے  مجھ پر یہ احسان ضرور فرماہیں گے۔زیادہ ادب۔
العارض
خلیل احمد رول نمبر35جماعت  دہم بی
اپریل 15 1983ء





1 comment:

Give comments here.