Saturday, 13 February 2021

Head master k nam dakrhawast (character certificate k liyay)

بخدمت جناب ہیڈماسٹر صاحب گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول 

فیصل آباد
                                                !جنابِ عالی
مودبانہ التماس ہے کہ میں 1979 ء تا 1983ء عر صہ چار سال آپ کے زیرِ سایہ تعلیم حاصل کرتا رہا ہوں۔گزشتہ  سال میں نے  اِسی سکول سے میٹرک کاامتحان پاس کیا تھا۔اب مجھےبسلسلہ ملازمت نیک چلنیکا، سرٹیفکیٹ مطلوب ہے۔ازارہ کرم مطلوبہ سرٹیفکیٹ جاری فرما کر شکر گزاری    
کاموقع بخشیں۔
آنجناب کی یاددہانی کے لئے عرض ہے کہ میں 1983ء میں ذیرِ رول نمبر29 دہم اے کا طالب علم کا تھا من جناب فاروقی  صاحب ہمارے ٹیچر انچارج تھے۔میرا شمار اپنی جماعت کے ذہین محنتی اور  فرمانبردارطلبہ میں ہوتا، تھا۔جناب فاروقی  صاحب میری  بہترین  تعلیمی حالت اور مودبانہ رویّے کی بنا پر مجھے ہمیشہ اپنے بچوں کی طرح عزیز رکھتے  تھےاور مجھ پر خصوصی  شفقت فرمایا کرتے تھے وُہ اب بھی سکول ہذا میں موجود ہیں۔اُن سے میرے قول کی تصدیق کی جا سکتی  ہے ۔خود آپ کے دستِ مبارک سے بھی میں 1980ء کے جلسہ تقسیمِ انعامات کے موقع  پر انعام  لے چکا ہوں۔سکول کے امتحانات  میں میں ہمیشہ  نمایاں کامیابی حاصل کرتا رہا ہوں اور اب میٹرک کا امتحان  بھی آپکی دُعاؤں سے  اے گریڈ سے پاس کیا ہےجہاں تک کھیلوں کا
تعلق ہے میں سکول کی فٹ بال ٹیم کا باقاعدہ ممبر رہا ہوں اور کئ  میچوں میں حصہ لے چکا ہوں۔فٹ بال ٹیم کے جن کھیلاڑیوں  کی تعریف ہمارے پی ٹی آئی  صاحب  اکثر کیا         کرتے ھے۔ اُس میں میرا نام بھی  شامل ہے۔
آپ کی ذرہ نوازی سے اُمید ہے کہ مندرجہ بالا کوائف کی روشنی میں مجھےعُمدہ چال چلن کا تصدیق  نامہ فرما کر 
                                                         ممنون فرمائیں  گے۔
العارض
مُحمد فاروق ولدشیخ عبدالغنی سابق طالب علم
جماعت دہم اے
گورنمنٹ  اِسلامیہ ہائی سکول فیصل آباد ۔





1 comment:

Give comments here.