کُتب فروش کے نام فرمائشی خط
ساہیوال
مئی 5ء1983
مکرّمی! اسلام علیکم
آپ کی مطبوعات کا، اشتہار نظر سے گزرا۔نیز اپنے دوستوں کے پاس آپ کی شائع کردہ بعض کتابیں دیکھنے کا اتفاق ہوا۔براہ کرم اپنی اولین فرصت میں درسی اُردو کمپوزیشن درسی انگلش گائیڈ اور ممتاز کلید ریاضی کی ایک ایک جلد بذریعہ دی۔پی میرے نام نیچے دیئے ہوئے پتہ پرارسال فرمادیں ممنون ہوں گا۔تینوں کتابیں اچھی حالت میں ہو اور ذرا احتیاط سے پیک کرائیں تاکہ ان کی جلد خراب نہ ہو جائے ۔اُمید ہے کہ آپ قیمتوں میں منااب رعایت دے کر شکریہ کا موقع دیں گے۔واسلام۔
نیاز مند
عبدالله شکور جماعت دہم بی
گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال
Good
ReplyDelete