مالک مکان کے نام خط
رنگپورہ سیالکوٹ
ستمبر19ء 1983
مکرمی جناب سیٹھ صاحب
اسلام علیکم ماہِ اگست کا کرایہ یکم تاریخ کو بزریعہ منی آرڈر روانہ کر دیاتھا۔اُمید ہے کہ آپکو رقم وصول ہو گئی ہو گی اس سے پہلے بھی آپ کو اطلاع دی تھی کہ مکان حالت بڑی نا گفتہ ہے۔حالیہ بارشوں نے مکان کی چھتوں کو بلکل چھننی کر دیا ہے۔بقول مزاغالب مینہ گھڑی بھرا رہتا ہے۔تو چھت گھنٹوں برستی رہتی ہے۔برساتی کا پلستر بلکل اُکھڑ چکا ہے۔بالائی کمروں کے سامنےصحنکی اینٹیں ٹیپ سے کلیہ خالی ہو گئی ہیں۔جس کے نتیجے میں تمام صحن ٹپک ٹپک کرنچلی منزل کو تباہ برباد کر رہا ہے۔۔گلی کی دورایں شکستہ ہوجانے کی وجہ سےان میں سوراخ ہو گئے ہیں۔بارش کا پانی سوراخوں میں سے اندر چلا آتا ہے۔۔چھت کے ٹپکنے سے ہمارے تمام کپڑوں اور بستروں کا ستیاناس ہو گیا ہے۔الماری میں کتابیں گیلی ہو رہی ہیں۔۔اور بسا اوقات چھوٹے بچوں کو سر چھپانے کی جگہ تک نہیں ملتی۔
جب سے مکان تعمیر ہوا ہے۔شاید اپنے اس کی مرمت کی طرف کبھی توجہ نہیں دی۔عرصہ پانچ سال سے میں اس مکان میں سکونت پزیر ہوں۔دو دفعہ اس کی مرمت کرا چکا ہوں پہلے تو یہ مرمت معمولی قسم کی ہوتی تھی۔لیکن اب کے کافی روپیہ خرچ، آنے کا امکان ہے۔براہ کرم اپنی اولین فرصت میں مکان کی مرمت کا مناسب بندوبست کر دیں۔اگر آپ کسی وجہ سے معزور ہوں تو مجھے مطلع فرمائیں ۔تاکہ میں اپنے طور پر انتظام کر کے مکان کی مناسب مرمت کرا لوں۔بعد میں کرایہ کی رقم سے ہر ماہ تھوڑی تھوڑی وضع کر لیا کروں گا۔
آپ کا خیر اندیش
برکت علی
No comments:
Post a Comment
Give comments here.