مکالمہ نویسی
مکالمہ جیسے انگریزی میں ڈائیلاگ کہتے ہیں زباندانی کی ایک نہایت اہم مگر دلچسپ ضف ہے۔اس کے لغوی معنی ہیں ہمکلام ہونا۔اصطلاح میں دو آدمیوں کے آپس میں بات چیت کرنے کا نام مکالمہ ہے۔بعض اوقات مکالمے میں دو سے ذیادہ افراد بھی شریک ہوتے ہیں اور ہر شخص اپنی باری پردوسرے ساتھیوں کے ساتھ سوال جواب کر تا ہے اس مکالمہ نویسی میں مندرجہ ذیل ہدایات کوپیشِ نظر رکھنا چاہئے
ہدایات
مکالمہ چونکہ بولنے یا کلام کرنے کا نام ہےاس لئے اسے تحریر میں لاتے وقت بول چال کا انداز اختیار کیا جائے اور اسے کتابی زبان میں نہ لکھا جائے ۔
--------
مکالمے کی زبان دلچسپ اور شگفتہ ہونی چاہیئے لب و لہجہ قدرتی ہواور انداز گفتگو روزمرہ طرز بیان کے مطابق ہو جیسے ہلکی پھلکی بے تخلف بات چیت کا ہوتا ہے۔
-------
سوال و جواب میں مخاطب کے مرتبہ ومقام کا پورا، خیال رکھا جائے اور اُسکی عمر یا حیثیت کے مطابق گفتکو کی جائے ۔
--------
تہذیب اور اخلاق کے معیار سےگِرا ہو کوئی لفظ یا جملہ زبان پر نہ لایا جائے ۔بلکہ ہر فقرہ چھپے تلے انداز میں بڑی شائستگی کے ساتھ ادا کیا جائے۔
---------
دو ہم عمر دوستوں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دوستانہ بےتکلفی کا رنگ ضرور جھلکنا چاہیے۔لیکن اُسے عامیانہ صورت کبھی اختیار نہ کرنی چاہیئے ۔
----------
جو کچھ کہا جائے مختصر واضح اور موضوع کے مطابق ہونا چاہیے ۔کیونکہ موضوع سے ہٹ کر کی جانے والی بات فضول سمجھی جاتی ہے۔
---------
سائل اور مجیب میں کسی کی گفتگو زیادہ طویل نہیں ہونی چاہیے ۔تاکہ وہ تقریر نہ معلوم ہو۔
----------
مکالمے کو نہ مکمل صورت میں ختم نہ کیا جائے بلکہ اُسے کسی ضرور انجام تک پہنچایا جائے
----------*----------
I want mukaalma on saadah khorak ki ahmiath😔😔
ReplyDeletei want the mukalama of bori sohbat
ReplyDelete